سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ڈپریشن کا باعث

social media.jpg
سماجی رابطوں Ú©ÛŒ ویب سائٹس کا بہت زیادہ استعمال کرنیوالے نوجوان اپنے دوستوں کا بہترین طرز زندگی Ú©Ùˆ دیکھ کر ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ مانٹریال یونیورسٹی Ú©ÛŒ تØ+قیق میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان جتنا زیادہ وقت سوشل میڈیا اور ٹیلیویږن سکرین Ú©Û’ سامنے گزاریں، اتنی ہی ان میں شدید ڈپریشن Ú©ÛŒ علامات نظر آئیں گی۔ اس تØ+قیق Ú©Û’ دوران 12 سے 16 سال Ú©ÛŒ عمر Ú©ÛŒ 17 سو سے زائد لڑکیوں اور 2 ہزار سے زائد Ù„Ú‘Ú©ÙˆÚº میں سوشل میڈیا Ú©Û’ استعمال اور ٹیلیویږن دیکھنے Ú©ÛŒ عادت کا جائزہ ایک سال تک لیا گیا۔ Ù…Ø+ققین Ù†Û’ دریافت کیا کہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال Ú©Ù… عمر افراد میں ڈپریشن Ú©ÛŒ علامات سامنے آنے کا باعث بن سکتا ہے۔ Ù…Ø+ققین Ú©Û’ مطابق سوشل میڈیا اور ٹیلیویږن میڈیا Ú©ÛŒ ایسی اقسام ہیں جن کا نوجوان میں قدم رکھنے والے افراد کا سامنا موجودہ عہد میں بہت زیادہ ہوتا ہے اور وہ اپنی عمر Ú©Û’ دیگر افراد Ú©Ùˆ دیکھ کر اØ+ساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس Ú©Û’ نتیجے میں ان میں بتدریج ڈپریشن Ú©ÛŒ علامات ابھرنے لگتی ہیں اور اس سے بچنے Ú©Û’ لئے ضروری ہے کہ سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے وقت میں Ú©Ù…ÛŒ لائی جائے۔ اس تØ+قیق Ú©Û’ نتائج طبی جریدے جاما پیڈیاٹرکس میں شائع ہوئے۔ اس سے قبل رواں سال مئی میں آسٹریلیا Ú©ÛŒ فلینڈرز یونیورسٹی Ú©ÛŒ تØ+قیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا Ú©Û’ ذریعے ڈپریشن اور دیگر ذہنی صØ+ت Ú©Û’ مسائل ایک سے دوسرے بلکہ تیسرے فرد تک پھیل سکتے ہیں۔